Long live free and united Balochistan

Long live free and united Balochistan

Search This Blog

Translate

ایران کے شہر زاہدان کی مسجد میں خود کش حملہ


 انقلابی گارڈز کے ارکان سمیت 30 افراد ہلاک اور ایک سو زخمی

دبئی ۔ سعود الزاہد

ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی "فارس" نے نائب وزیر داخلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعرات کی شب ملک کے جنوب مشرقی شہر زاہدان میں مسجد پر خود کش حملے میں 30 افراد ہلاک و ایک سو دوسرے زخمی ہو گئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے دعوی کیا ہے زاہدان مسجد خود کش حملے میں انقلابی گارڈز کے عہدیدار بھی شامل ہیں۔

ائب وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ دھماکے زاہدان کی مرکزی مسجد کے باہر ہوئے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی "ایرنا" کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سرحد کے قریب واقع سیستان بلوچستان صوبے میں ہونے والے خود کش دھماکے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی نے نائب وزیر داخلہ سے یہ بیان منسوب کیا ہے کہ "چند لمحے قبل زاہدان کی مرکزی مسجد میں ایک زور دار دھماکا ہوا۔ ہمارے پاس اس میں ہلاک و زخمیوں کی حتمی تعداد سے متعلق جو معلومات میسر ہیں اس کے مطابق ابتک تیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ ایک سو دوسرے زخمی بتائے جاتے ہیں۔ ایرنا نے بتایا کہ زاہدان کے علاقے میں دو زور دار دھماکے سنائی دیئے۔ پہلا دھماکا 1650 گرینچ کے معیاری وقت پر ہوا۔

یاد رہے کہ زاہدان کا علاقہ پاکستان کے صوبے بلوچستان سے متصل ہے اور اس علاقے میں سنی مسلمانوں کی اکثریت آباد ہے جو علاقے میں شیعہ اقلیت کو پرتشدد کارروائیوں کا نشانہ بناتی رہیتی ہے۔ ایران نے حکومت مخالف سنی باغی رہ نما عبد المالک ریگی کو گذشتہ دنوں بھانسی دیدی تھی، جس کے بعد علاقے کی سنی اکثریت میں اشتعال پایا جاتا تھا۔

No comments:

Post a Comment