Long live free and united Balochistan

Long live free and united Balochistan

Search This Blog

Translate

طیارے پر عملے سمیت 152 افراد سوار تھے اسلام آباد میں نجی ایئر لائن کا طیارہ گر کر تباہ، 90 سے زیادہ لاشیں برآمد

اسلام آباد ۔ العربیہ

پاکستانی دارالحکومت کے پہلو میں واقع مارگلہ پہاڑیوں کے اوپر فضا میں ایک پرائیویٹ کمپنی ایئر بلیو کا مسافر ہوائی جہاز حادثے کا شکار ہو گیا۔ ہلاکتوں کی تعداد 140 سے تجاوز کر سکتی ہے۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ امدادی ٹیمیں اب تک ملبے میں سے 90 سے زیادہ لاشیں برآمد کر چکی ہیں جبکہ چھ افراد کو زندہ برآمد کیا جا چکا ہے۔ طیارے پر عملے سمیت 152 افراد سوار تھے۔ فوج کے تین ہیلی کاپٹر امدادی ٹیموں کو ملبے تک پہنچنے میں مدد دے رہے ہیں۔

کراچی سے اسلام آباد پہنچنے والا پرائیویٹ ہوائی کمپنی کا ہوائی جہاز حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا۔ ہوائی جہاز کا ملبہ اسلام آباد سے ملحقہ مارگلہ پہاڑیوں پر گرا۔ وزارت داخلہ اور پولیس کے مطابق ہوائی جہاز میں مسافروں اور عملے کے ارکان سمیت کل 152 افراد سوار تھے۔ مسافروں کی تعداد 146 بتائی گئی ہے۔

شروع میں یہ اطلاعات بھی تھیں کہ اس حادثے میں طیارے میں سوار پانچ یا چھ افراد اندہ بچ گئے ہیں تاہم پاکستانی وقت کے مطابق بعد دوپہر ملنے والی تازہ ترین رپورٹوں میں امدادی ٹیموں کے ارکان کے موقع پر دئے گئے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ایسے کوئی آثار نہیں ملے کہ اس حادثے میں طیارے میں سوار کوئی فرد زندہ بچا ہے۔






No comments:

Post a Comment