Long live free and united Balochistan

Long live free and united Balochistan

Search This Blog

Translate

گوادر ( پ ر )گوادر پریس کلب گوادر کے جنرل سیکریٹری قاضی داد محمد ریحان

گوادر ( پ ر )گوادر پریس کلب گوادر کے جنرل سیکریٹری قاضی داد محمد ریحان

گوادر ( پ ر )گوادر پریس کلب گوادر کے جنرل سیکریٹری قاضی داد محمد ریحان

نے اپنے بیان میں کہاہے کہ خضدار پریس کلب کے صدر خان محمد ساسولی کا قتل

بلوچ صحافیوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا تسلسل ہے ۔بلوچستان میں

صحافیوں کے مسائل دنیا بھر کے صحافیوں سے زیادہ ہیں بلوچستان کے تمام

پریس کلبز کو گوادر پریس کلب کی طرف سے یونٹی آف پریس کلبز بلوچستان کے

قیام کے لیے گوادر پریس کلب کی کوششوں کا ساتھ دینا چاہئے ۔بلوچستان میں

قتل ہونے والے صحافیوں کا جراہم پیشہ گروہوں سے خطرہ ہوناصحافیوں کے لیے

کوئی نئی بات نہیں لیکن بلوچستان میں ایجنسیاں بھی بلوچ صحافیوں کی ٹارگٹ

کلنگ میں ملوث ہیں جن کی روک تھام بین الاقوامی طاقتوں کی مداخلت کے بغیر

ممکن نہیں ۔یونٹی آف پریس کلبز بلوچستان کے قیام سے صحافیوں کو اپنے اُن

حقوق کے حصول میں بھی آسانی ہوگی جن کی حق تلفی اخبار مالکان اور حکومت

کی طرف سے کی جارہی ہے ۔

www.gwaderpressclub.blogspot.com

  • + نوشته شده در پنجشنبه بیست و پنجم آذر 1389ساعت

No comments:

Post a Comment