Long live free and united Balochistan

Long live free and united Balochistan

Search This Blog

Translate

پاکستان: پولیٹیکل انتظامیہ کے دفتر میں دو خودکش دھماکے، 40 ہلاک

حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے



اسلام آباد ۔ العربیہ.نیٹ
پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا کی قبائلی پٹی مہمند ایجنسی میں طالبان مخالف افراد کی میٹنگ دو خود کش بمباروں کی کارروائی کا نشانہ بنی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کم از کم چالیس افراد ہلاک اور تیس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ حکومت کے حامی افراد امن کمیٹی کے اراکین تھے۔

ایجنسی کے انتظامی مرکز غلنئی میں مقامی حکام نے بتایا ہے کہ موٹرسائیکلوں پر سوار دو خودکش حملہ آوروں نے امن کمیٹی کے ایک اجلاس کو نشانہ بنایا جس میں ایک سو سے زائد افراد شریک تھے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پولٹیکل انتظامیہ کے دفتر میں معمول کے مطابق کام ہو رہا تھا اور دفتر کے احاطے میں جرگہ جاری تھا کہ وہاں دو خودکش دھماکے کئے گئے جس سے 40 افراد جاں بحق اور 30 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایک دھماکہ پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر جبکہ دوسرا لان میں ہوا۔ دھماکے میں قبائلی رہنما ملک محمد مہمنڈ اور ملک کچکول بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ زخمیوں اور لاشوں کو غلنئی اسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ شدید زخمیوں کو پشاور لے جایا گیا ہے۔

مہمند ایجنسی افغانستان کی سرحد کے ساتھ سات قبائلی پٹیوں میں سے ایک ہے۔ اس علاقے میں کچھ عرصہ قبل پاکستانی فوج نے انتہاپسندوں کے خلاف آپریشن بھی کیا تھا۔ امکان ہے کہ اب بھی کئی انتہا پسند اس قبائلی پٹی میں روپوش ہیں۔

Alarabiya.net

No comments:

Post a Comment