نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔3 دسمبر۔ 2009ء)بھارت کے وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت بلوچستان میں کوئی مداخلت نہیں کررہا اور پاکستان کی طرف سے اس بارے میں کوئی شواہد نہیں دیئے گئے ۔بھارتی پارلے منٹ کے ایوان بالا راجیا سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران ایس ایم کرشنا نے کہا کہ بلوچستان کے معاملے پر بھارت کی پوزیشن ایک کھلی کتاب ہے ۔پاکستان نے بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے حوالے سے بھارت کے ساتھ کسی ثبوت کا تبادلہ نہیں کیا ۔بھارت نے دہشت گردوں کے خلاف مزید کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان سے فوری مذاکرات کا امکان مسترد کردیا۔پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہ بھارت خطے میں امن اور مستحکم پاکستان کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے ممبئی حملوں کی تحقیقات کے حوالے سے پاکستان پر ایک مرتبہ پھر عدم تعاون کا الزام عائد کرکے ملزمان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہ ممبئی دہشت گردی میں ملوث افرادکے خلاف کارروائی تک پاکستان سے مذاکرات کی بحالی کا فوری امکان نہیں ہے۔ ایس ایم کرشنا نے کہا کہ پاکستان نے بھارت پر متعدد مرتبہ بلوچستان میں مداخلت کا الزام عائد کیا ہے۔ پاکستانی الزامات درست
نہیں ہیں اور نہ ہی پاکستان کے پاس بھارتی مداخلت کے ثبوت ہیں۔
No comments:
Post a Comment