Long live free and united Balochistan

Long live free and united Balochistan

Search This Blog

Translate

"القاعدہ رہ نما کہاں چھپے ہیں، ہمیں معلوم نہیں" --- اسامہ کے بارے میں کئی سال سے کوئی خفیہ رپورٹ نہیں ملی: گیٹس









واشنگٹن ۔ ایجنسیاں

امریکا کو اس بات کے بارے میں علم نہیں ہے کہ اسامہ بن لادن کہاں چھپے ہوئے ہیں۔ گذشتہ کئی برسوں سے القاعدہ کے رہ نما کے بارے میں ہمارے پاس کوئی اچھی مخبری نہیں آئی۔ ان خیالات کا اظہار امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے ہفتے کے روز ایم امریکی ٹی وی پر اے بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ یہ انٹرویو اتوار کے روز نشر کیا جائے گا۔

اے بی سی کے پروگرام "ہفتہ رفتہ" میں اظہار خیال کرتے ہوئے رابرٹ گیٹس نے کہا کہ وہ اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ القاعدہ کے زیر حراست کسی مبینہ دہشت گرد نے اسامہ بن لادن کو اس سال کے اوائل میں مشرقی افغانستان میں دیکھا تھا۔

اس سوال، کیا امریکا کو انتہائی مطلوب اوسامہ بن لادن کی گرفتاری کے لئے پاکستان مناسب اقدامات کر رہا ہے، کا جواب دیتے ہوئے امریکی رہ نما نے کہا کہ "سچی بات یہ ہے کہ ہمیں اوسامہ بن لادن کی موجودگی کے بارے میں علم نہیں ہے۔ اگر ہمیں اس کی موجودگی کا پتہ ہوتا تو ہم اسے گرفتار کر چکے ہوتے۔"

گذشتہ ہفتے برطانوی نشریاتی ادارے نے القاعدہ کے ایک اسیر کارکن کے اس دعوی پر مبنی رپورٹ نشر کی تھی کہ اوسامہ بن لادن امسال جنوری/فروری میں مشرقی افغانستان کے علاقے غزنی میں دیکھے گئے تھے۔

جن ان سے پوچھا گیا کہ امریکا کو آخری بار اوسامہ کی موجودگی کے بارے میں کب بہتر مخبری ملی، تو ان کا کہنا تھا کہ ایسی معلومات ملے کئی برس گذر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا کی خارجہ تعلقات کمیٹی نے گذشتہ مہینے ایک رپورٹ جاری کی تھی، جس میں سابق صدر جارج بش کی انتظامیہ پر اور فوجی کمانڈروں پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے اوسامہ کی گرفتاری کے لئے مناسب اقدامات نہیں کئے، اسی لئے وہ سنہ دو ہزار ایک میں تورا بورا کے پہاڑوں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔

No comments:

Post a Comment