پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر بم حملے میں ہلاک
سلامی جمہوریہ ایران کے جنوب مشرق میں ہونے والے اس حملے کا ہدف پاسداران انقلاب کے فوجی دستے تھے |
تہران- ایجنسیاں
ایران کے انگریزی زبان میں سرکاری سیٹلائیٹ چینل "پریس ٹی وی" کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے جنوب مشرق میں ہونے والے بم حملے میں پاسداران انقلاب کے ڈپٹی چیف سمیت بیسیوں فوجی ہلاک ہو گئے۔
حملہ صوبہ سیستان بلوچستان کے علاقے پیشین میں کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں پاسداران انقلاب کے نائب سربراہ نورعلی شوشتری اور پاسداران کے سیستان بلوچستان میں کمانڈر رجب علی محمد زادہ اور امیر المومنین یونٹ کے کمانڈر سمیت درجنوں فوجی شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق حملہ ایک جرگے کے دوران کیا گیا۔ جس میں فوجی افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو درجن افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی جبکہ سینکٹروں زخمیوں میں پاسداران انقلاب کے دو اعلی عہدیدار بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب العربیۃ کو اپنے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایران کی ایک عدالت نے "مخملی انقلاب" منظم کرنے کی پاداش میں علی الاصلاحی سعید حجازیاں کو پانچ برس قید کی سزا سنائی ہے۔ اس سزا پر عملدرآمد نہیں ہو گا۔
ادھر اصلاح پشند رہ نما مھدی کروبی نے صدر محمود احمدی نژاد کی حامی معروف دینی شخصیت آیت اللہ حسین نوری ہمدانی پر کڑی تنقید کی ہے۔ صدارتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف نکالے جانے والے احتجاجی جلوسوں کے دوران حراست میں لئے جانے والے شہریوں کے اہل خانہ نے تہران میں اجتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ایرانی پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس استعمال کی۔
Alarabiya.net
No comments:
Post a Comment