Long live free and united Balochistan

Long live free and united Balochistan

Search This Blog

Translate

بی آر پی جنوبی کوریا توتک میں اجتماعی قبروں کی دریافتگی کے خلاف مظاہرہ کریگی



بی آر پی جنوبی کوریا توتک میں اجتماعی قبروں کی دریافتگی کے خلاف مظاہرہ کریگی
بلوچستان ٹائمز (پ ر)بلوچ ریپبلکن پارٹی کے جنوبی کوریا کے صدر ناخو نصیر بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچستان میں خضدار کے علاقے تو تک میں اجتماعی قبروں میں مسخ شدہ لاشیں ملنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں۔ اس طرح کے غیر انسانی عمل کا انسانی حقوق کے ادارو خاص طور پر اقوام متحدہ کو فوری نوٹس لینا چاہئے۔ نصیر بلوچ نے مزید کہا کہ جنوبی کوریا کے شہر پاسون میں1فروری کو توتک میں اجتماعی لاشوں کی برآمدگی کے خلاف مظاہرہ اور نواب براہمدغ بگٹی کی ہمشیرہ اور بھانجی اور بلوچستان کی عظیم بیٹی شہید زامر بگٹی اور شہید بی بی جانا کی دوسری برسی کے موقع پر ریفرنسز کا انعقاد کرکے بلوچستا ن کے عظیم بیٹیوں کی خراج عقدیت پیش کرے گے۔قابض پاکستانی ریاست نے قائد نواب براہمدغ بگٹی کے ہمشیرہ کو شہید کر کے سمجھا کہ قائد کو تحریک سے علیحدہ کر سکے گا۔ لیکن شاہد قابض ریاست بھول گیا کہ یہ قومی سانحہ اس کو مزید تباہی کی طرف لے جائے گا۔ شہید زامر بگٹی کی عظیم قربانی بلوچ خواتین کے لیے مشعل راہ ہے ۔ مظاہرے کی تفصیل مندرجہ ذیل ہیں۔
پتہ : Seomy­ong sub­way sta­tion pusan, South Korea
ٹائم : 3:PM to 5:PM 
تاریخ :یکم فر وری 2014

http://www.thebalochistantimes.com/index.php?option=com_k2&view=item&id=2080%3A2014-01-29-19-56-26&Itemid=487

No comments:

Post a Comment