Long live free and united Balochistan

Long live free and united Balochistan

Search This Blog

Translate

ستر ہزار روپے جرمانے بھی ادا کرنا ہو گا --- گرفتار 5 امریکیوں کو دس، دس سال قید کی سزا

امریکی شہریوں کو سخت سیکیورٹی انتظامات میں پیشی کے لئے عدالت میں لایا جا رہا ہے
اسلام آباد . العربیہ

امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والے 5 امریکی باشندوں کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دہشت گردی سے روابط رکھنے پر دس دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔

واضح رہے کہ ان امریکیوں کو 9 دسمبر 2009 کو محکمہ ایری گیشن کے کوارٹر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان افراد پر کا لعدم تنظیموں سے روابط کے ثبوت اور 19 گواہان عدالت کے سامنے پیش کئے گئے تھے جس پر خصوصی عدالت نے انہیں دس دس سال قید کی سزا سنا دی۔ ملزموں کو ستر ستر ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے.

سزا سنائے جانے کے موقع پر میڈیا کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ امریکی سفارت خانے کے اہلکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ جن افراد کو سزا سنائی گئی ان میں عمان، حسن یامیر، رامی زم زم، احمد اور عبد اللہ شامل ہیں۔

No comments:

Post a Comment