ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے اِرنا کے مطابق ایران میں حکومت مخالف باغی تنظیم جند اللہ کے رہنما عبدالمالک ریگی کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔ کچھ روز قبل اسے سزائے موت کا حکم سنایا گیا تھا، جس پر عمل درآمد آج صبح کیا گیا۔
عبدالماک ریگی پر الزام تھا کہ اس نے ایران میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی۔ ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان میں ہونے والی پرتشدد کارروائیوں میں زیادہ تر جند اللہ کا ہاتھ سمجھا جاتا ہے۔
No comments:
Post a Comment