- بلوچ ری پبلکن پارٹی نے زلزلہ متاثرین کے لئے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے امداد کی اپیل کرتے ہوئے بلوچستان بھر اور سوئٹز لینڈ یورپ کے مختلف ممالک میں امدادی کی...مپ اور مہم شروع کرنے کا اعلان کردیابلوچ دشمن قابض ریاست سے خیر کی کوئی امید نہیں بلوچ قومی یکجہتی کو پروان چڑھانے قدرتی آفت سے متاثر ہونے والی بلوچ قوم کی مدد و معاونت کی جائے گی بلوچ ری پبلکن پارٹی کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بی آر پی کے سربراہ نواب براہمدغ بگٹی کی صدارت میں سوئٹزلینڈ ،جرمنی ،کوریا ،لندن و دیگر چیپٹرز کے ذمہ داران کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں بلوچستان میں حالیہ قیامت خیز زلزلہ میں جاں بحق ہونے والوں سمیت تمام بلوچ شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اجلاس میں بلوچستان کی سیاسی و بحرانی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیااجلاس کے شرکاء نے زلزلے کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ بلوچ دشمن قابض ریاستی قوتوں کی جانب سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ بلوچ قومی تحریک امدادی کاموں میں رکاوٹ بن رہی ہے جو محض ایک بے بنیاد پروپیگنڈہ ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ پروپیگنڈہ صرف اور صرف اس لئے کیا جارہا تاکہ قابض ریاست ان بین الاقوامی اداروں کو روک سکے جو بلوچ قوم کی مدد و معاونت کیلئے آنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ریاست سے خیر کی کوئی امید ہمیں کبھی تھی اور نہ ہی ہے اس لئے ہم بلوچ قوم سے امید کرتے ہیں کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کرے گی ہم غم و مصیبت کی اس گھڑی میں بلوچ قوم جکے ساتھ ہیں اور ان کی ہر ممکن امداد کی جائے گی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا فوری طور پر بلوچستان بھر اور کراچی میں امدادی کیمپ لگائے جائیں گے اور سوئٹز لینڈ ،جرمنی کوریا ،لندن ،دوبئی سمیت خلیج ممالک میں زلزلہ متاثر بلوچ قوم کی مدد کیلئے امدادی مہم شروع کی جائے گی اور یہاں سے بین الاقوامی اداروں پر دباؤ بڑھایا جائے گا اور ان سے اپیل کی جائے گی کہ وہ بلوچستان کا رخ کریں تاکہ متاثرین کی حقیقی معنوں میں مدد ہوسکے اس موقع پر یہ بھی فیصلہ کیا گیا بلوچ ری پبلکن پارٹی کی جانب سے ضلع کیچ اور آواران سمیت دیگر زلزلہ متاثرہ علاقوں کے متاثری کیلئے اشیائے خوردو نوش اور امدادی سامان پر مشتمل 15ٹرک فوری طور پر بھیجے جائیں گے اور وہاں موجود کارکنان امدادی سرگرمیاں تیز کردیں اور اپنے لوگوں کی امداد و بحالی کے حوالے سے اپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لائیں
Welcome to the BC's blog. Here you will find the latest news and other information about Baloch people and Balochistan. You can also listen to Balochi music and watch films on our video bar section. Balochestan, the land of balochs, is occupied by Iran, Pakistan and Afghanistan and Baloch people are a victim of state terrorism carried out by the Islamic states of Pakistan and Iran. Thanks for visiting us. Pls contact us if you have any quation. E-mail: baloch.community.se@gmail.com
No comments:
Post a Comment