Long live free and united Balochistan

Long live free and united Balochistan

Search This Blog

Translate

ہوشاپ، گیشکور، کولواہ میں آپریشن ،گن شپ ہیلی کاپٹروں سے کمانڈوز تعینات،علاقہ مکین محصور - See more at: http://dailysangar.com/home/page/3244.html#sthash.4LMB4nnR.dpuf

Nov 2, 2016, 12:09 pm
تربت ( سنگر نیوز)دشت میں دو دنوں سے جاری فوجی آپریشن کو وسعت دیکرہوشاپ ،گیشکور،کولواہ اور دیگر گردوو نواح کے علاقوں تک پھیلادیا گیاہے۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق دشت میں جاری آپریشن میں حصہ لینے والے 5گن شپ ہیلی کاپٹر ہوشاپ ،گیشکور،کولواہ اور گردونواح کی جانب روانہ ہوگئے ۔جبکہ دو ہیلی کاپٹر آواران سے مذکورہ علاقوں کی جانب پرواز کر گئے ۔جہاں سے اطلاعات آرہی ہیں کہ زمینی فوج نے مذکورہ علاقوں کا مکمل محاصرہ کر رکھاہے۔ہیلی کاپٹروں سے کمانڈوز اتارے جارہے ہیں جبکہ متعدد کمانڈوز اسکولوں کے چھتوں پر پوزیشن لئے ہوئے تعینات کئے گئے ہیں ۔گھر گھر تلاشی اور خواتین و بچوں کوتشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ کئی افراد کی حراست بعد گمشدگی سمیت متعدد گھروں کو نذر آتش کرنے اور قیمتی سامان کی لوٹ مار کی اطلاعات بھی ہیں ۔ہیلی کاپٹر مکمل گشت کر رہے ہیں ۔اس بڑے پیمانے پر آپریشن سے گردونواح کے علاقوں میں مکمل خوف و ہرواس پھیل گیا ہے ،لوگ محصور ہیں ضروریات اشیاء لینے سمیت پانی تک ان کی رسائی بھی ممکن نہیں ہوپارہی ہے ۔علاقوں کے مواصلاتی نظام بھی کئی دنوں سے بند ہیں۔واضع رہے کہ مذکورہ علاقے سی پیک روٹ پر پڑتے ہیں اور پاکستانی فوج سی پیک روٹ والے تمام آبادیوں کو بلوچ عسکریت پسندوں کا گڑھ قرار دیکر آپریشن کے نام سے علاقہ بدر کررہی ہے ۔
- See more at: http://dailysangar.com/home/page/3244.html#sthash.4LMB4nnR.dpuf

No comments:

Post a Comment