براہمداغ بگٹی نے کہا ہے کہ آزاد بلوچستان پر کسی صورت کوئی سودا نہیں ہوگا۔
’یہ صرف ون پوائنٹ ایجنڈہ ہوگا، جو بھی ہم سے بات کرنا چاہے بات کر لے اس سے باہر بات نہیں ہو گی۔‘ یہ بات براہمداغ بگٹی نے بی بی سی اردو سروس سے سوئٹزرلینڈ میں ایک انٹرویو میں کہی۔
دوسری اہم بات انہوں نے یہ کہی کہ اگر نیٹو کے ممالک کو بلوچستان کے راستے سے سپلائی چاہیے تو ان کو بلوچوں کو اعتماد میں لینا ہوگا اور اگر ایران کی گیس آتی ہے یا ترکمانستان اور افغانستان کی کوئی سپلائی آتی ہے، اس کے لیے بھی بلوچوں کو اعتماد میں لیے بغیر گاڑی چل نہیں سکے گی۔
براہمداغ بگٹی کا یہ انٹرویو جمعہ کو بی بی سی اردو سروس کے ریڈیو پروگرام سیربین میں نشر کیا جائے گا اور اسی روز اس انٹرویو کی ویڈیو ریکارڈنگ اور متن ویب سائٹ پر شائع کیے جائیں گے۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2012/05/120529_brahamdagh_trail.shtml
No comments:
Post a Comment