Ameer Baloch har lagt till 6 nya foton.
کوہلو پاکستانی فوج کی بمباری درجنوں گھر مسمار
کوئٹہ(سنگر نیوز)کوہلو پاکستانی فوج کا آپریشن درجنوں گھر مسمار،لوٹ مار خواتین و بچوں پر تشدد ۔یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے کوڈان میں پاکستانی فورسز نے علی الصبح زمینی فوج کے ساتھ گن شپ ہیلی کاپٹروں سے حملہ کیا ،کوڈان اور گرد نواع کو گھیرنے کے بعد پاکستانی فوج نے گن شپ ہیلی کاپٹروں سے بمباری کی ،سنگر ذرائع کے مطابق آپریشن میں خواتین و بچوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات کے ساتھ کئی افراد کو حراست بعد لاپتہ بھی کیا گیا تاہم مصدقہ ذرائع سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے افراد کی حتمی تصدیق نہیں ہو سکی ہے، مذکورہ علاقوں میں نیٹ ورک و فون کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مکمل نقصانات کا تفصیل آنا باقی ہے۔
No comments:
Post a Comment