کـــوئــــــٹہ: نبیل بلوچ کی عدم بازیابی و بلوچستان آپریشن کیخلاف بی ین ایم کا احتجاجی مظاہر نبیل بلوچ کی گمشدی کو ایک سال مکمل ہونے اور بلوچستان بھر میں فوجی آپریشن و عام لوگوں کی جبری گمشدگی کیخلاف بلوچ نیشنل موومنٹ کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔جس میں خواتین بچوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور پاکستان کیخلاف شدید نعرہ بازی کی ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ بی ین ایم رہنما کچکول علی ایڈووکیٹ کو عالمی سطح پر بلوچ عوام پر پاکستانی ظلم و بر بریت کیخلاف آواز بلند کرنے پر ریاستی اداروں نے ان کے بیٹے نبیل بلوچ کو حراست میں لیکر لاپتہ کیا اور آج اسے ایک سال کا عرصہ مکمل ہوا ہے جو لاپتہ اور خفیہ اداروں کے ٹارچر سیل میں غیر انسانی تشدد کا شکار ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست آئے روز بلوچ تحریک آزادی کیخلاف بلوچستان بھر میں فوجی آپریشن کرکے عام لوگوں کی ہزاروں کی تعداد میں حراست میں لیکر لاپتہ کررہی ہے جبکہ گھر بار کو نذر آتش کر رہی ہے۔انہوں نے عالمی انسانی حقوق اداروں اور عالمی صحافتی اداروں سے اپیل کی ہے کہ بلوچ قوم پر ڈھائے جانے والے ان مظالم کا نوٹس لیں۔
Welcome to the BC's blog. Here you will find the latest news and other information about Baloch people and Balochistan. You can also listen to Balochi music and watch films on our video bar section. Balochestan, the land of balochs, is occupied by Iran, Pakistan and Afghanistan and Baloch people are a victim of state terrorism carried out by the Islamic states of Pakistan and Iran. Thanks for visiting us. Pls contact us if you have any quation. E-mail: baloch.community.se@gmail.com
Long live free and united Balochistan
Search This Blog
Translate
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment