Baloch Writer's har lagt till 17 nya foton.
ۤآپریشن کی تصاویری جھلکیاں
قلات :پاکستانی فوج کا زمینی فضائی آپریشن ، 10افراد ہلاک ،متعدد لاپتہ ، کئی گھرانے نذرآتش
ۤآپریشن کی تصاویری جھلکیاں
قلات(سنگر نیوز)قلات اور گردو نواح میں پاکستانی فوج کافضائی و زمینی خونی آپریشن ،آبادی پر بمبارمنٹ سے 10افراد ہلاک ، متعدد زخمی ،کئی افراد حراست بعد لاپتہ ، متعدد گھرانے نذرآتش کر دیئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق آج بروز اتوار پاکستانی فوج نے بڑی تعداد میں قلات کے علاقوں جوہان اور اسپلنجی سمیت گردونواح میں فضائی و زمینی خونی آپریشن کا آغاز کرکے آبادیوں پر بمبارمنٹ کی جس سے 10افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔6افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ باقی4کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی ہے ۔اطلاعات ہیں کہ فضائی بمبارمنٹ سے متعدد گھرانے آگ کے شعلوں کی نذر ہوکر جل کر خاکستر ہوگئے جبکہ زمینی فوج نے آبادیوں پر حملہ کرکے گھر گھر تلاشی لی اور قیمتی سازو سامان لوٹ کر لے گئے ۔کئی افراد کو گھروں سے حراست میں لیکر لاپتہ کیا گیا ہے جبکہ تین خواتین کی بھی شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔کہا جارہا ہے قلات کے مذکورہ علاقے جوہان اور اسپلنجی سمیت گردو نواح کی آبادیاں ابھی تک فوج کے محاصرے میں ہیں اور کسی کو اندر ہا باہر جانے کی اجازت نہیں ہے ۔آپریشن باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ فوج اور بلوچ عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپ کی بھی اطلاعات ہیں لیکن ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے ۔
No comments:
Post a Comment