Long live free and united Balochistan

Long live free and united Balochistan

Search This Blog

Translate

براہمدغ بگٹی کا قابض کیساتھ مذاکرات پرآمادگی کا اظہارمایوس کن ہے، بی ایل ایف




Sangaar Baloch har lagt till 2 nya foton.
13 tim · 
براہمدغ بگٹی کا قابض کیساتھ مذاکرات پرآمادگی کا اظہارمایوس کن ہے، بی ایل ایف
بلوچستان لبریشن فرنٹ (BLF ) کے ترجمان گہرام بلوچ نے میڈیا کو دئیے گئے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ شب بی بی سی لندن سے نشر ہونیوالے انٹرویو میں میر براہمدغ بگٹی نے قابض ریاست پاکستان کے ساتھ بغیر کسی ایجنڈے اور شرائط کے مذاکرات پر آمادگی کا جو اظہار کیا ہے وہ مایوس کُن ہے۔ براہمدغ کے انٹرویو میں مذاکرات کیلئے بے تابی کا اظہار اور قابض حکومت کی غیر سنجیدگی کا شکوہ بہت واضح تھا جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ وہ قومی آزادی کی طویل و مشکل جد و جہد میں تھکاوٹ کا شکار ہیں اور انحراف کیلئے موقع و جواز کی تلاش میں ہیں۔ قومی آزادی کے حق سے دستبرداری کیلئے مشورے کی بات بھی مضحکہ خیز ہے۔ کیا قومی آزادی کی جد و جہد شروع کرنے سے پہلے انہوں نے ریفرنڈم کروایا تھا یا دیگر ذرائع سے بلوچ عوام کے ساتھ مشورہ کیا تھا؟ حیرانی کی بات یہ ہے کہ وہ رہنما جو اپنے خاندان سمیت وطن میں موجود ہیں جہاں ہر لمحہ اُن پر دشمن کی طرف سے حملہ و بمباری کا امکان رہتا ہے، وہ مایوس نہیں ہیں بلکہ مایوسی کا اظہار وہ رہنما کررہے ہیں جو اپنے خاندان سمیت وطن میں لگی آگ کی تپش سے بہت دور بیرون ملک محفوظ فضاء میں بلاخوف و خطر زندگی گزار رہے ہیں۔ اُنکی ایسی باتیں شہیدوں، خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ بلوچوں کے خاندانوں، سرمچاروں، آزادی پسند سیاسی کارکنوں، فوجی آپریشنوں میں لوٹ مار کا شکار نقل مکانی پر مجبور خاندانوں سمیت پوری قوم کی قربانیوں کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے

No comments:

Post a Comment