Long live free and united Balochistan

Long live free and united Balochistan

Search This Blog

Translate

بلوچ ریپبلکن پارٹی پنجگو رکی جانب سے صدام جان ٗ شہید ظہیر جان کی پہلی برسی کی مناسبت سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا


 کی صدام بلوچ اور ظہیر بلوچ کی پہلی برسی کے موقع پر انہیں سرخ سلام پیش کیا گیا کہا گیا کہ شہداء نے بلوچ مادر وطن کے تحفظ کی جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا بلوچ دشمن ریاستی قوتوں کی جانب سے آج بھی بلوچ نسل کشی کی جارحانہ پالیسیاں جاری ہیں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کی بلوچ کش مافیا نے 25 مئی 2013ء کو صدام بلوچ اور ظہیر بلوچ کو شہید کیا لیکن ان کی سوچ اور فکر کو ختم نہیں کیا جاسکا اور نہ ہی بلوچ جہد آجوئی کی سوچ و فکر کا راستہ روکا جا سکا ہے گو کہ ریاستی ادارے آج بھی بلوچوں کی نسل کشی کی جارحانہ پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں آج پنجگور میں ریاستی اداروں نے مذہبی شدت پسند گروہ کے ذریعے تعلیمی اداروں کو بزور بندوق بند کر دیا ہے اور بلوچ بچیوں کی تعلیم پر خودساختہ پابندی عائد کی ہے جو بلوچ قوم کو تعلیم سے دورکرنے کی گھناؤنی سازشوں کا تسلسل ہے اس طرح کے ہتھکنڈے قبضہ گیریت کے پنجوں کو مزید مضبوطی سے گاڑنے کی سازش ہے لیکن ریاستی ادارے اپنے مذموم عزائم میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونگے بلوچ رہنماؤں نے شہداء کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے نواب براہمدغ بگٹی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار اور کہا کہ نواب براہمدغ بگٹی پرامن جدوجہد کے ذریعے بلوچ قوم کو ریاستی جبر سے نجات دلانے کیلئے برسرپیکار ہیں انہوں نے اقوام متحدہ ٗ ایمنسٹی انٹرنیشنل ٗ انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ بلوچستان میں جاری ریاستی ظلم و جبر کا نوٹس لیتے ہوئے بلوچوں کو نجات دلانے کیلئے اپنا موثر اور عملی کردار ادا کریں ۔

No comments:

Post a Comment