واشنگٹن – ایجنسیاں
نیویارک ٹائمز اسکوائر پر حملے کی کوشش کے الزام میں پاکستانی نژاد امریکی شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ امریکی وزیر انصاف اریک ہولڈر نے بتایا کہ مشتبہ شخص کو اس وقت ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا کہ جب وہ دبئی کے پرواز کرنے والا تھا۔
امریکی ٹی وی سی این بی سی کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی کی گرفتاری نیویارک پولیس اور ایف بی آئی کی مشترکہ کارروائی کے دوران عمل میں آئی۔ گرفتار شخص کا تعلق امریکی ریاست کنیکٹی کٹ سے ہے جبکہ اس نام شہزاد فیصل بتایا گیا ہے۔
واقعے کے فوری بعد نیویارک ٹائمز اسکوائر پر حملے کی کوشش کی پاکستانی طالبان کی جانب سے ذمہ داری قبول کی گئی تھی تاہم اس وقت امریکی حکام نے اس دعوے کو غلط قرار دیا تھا تاہم امریکی حکام پاکستانی طالبان کے دعوے پر از سر نو جائزہ لے رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گاڑی خریدنے کیلئے ہائی ٹیکنک کو استعمال کی گئی ہے اور صرف کیش ادائیگی کی گئی باقی کوئی کاغذی کارروائی نہیں کی گئی۔
No comments:
Post a Comment